اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون چودھری ذکاء اشرف نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کا اجلاس ایسوسی ایشن کے دفتر واقع لاہور میں ہوا جس میں ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں چودھری ذکاء اشرف چیئرمین، میاں فیصل اور چودھری وحید ممبران میں شامل ہیں۔اجلاس میں شامل انڈسٹری کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر نئی ایگزیکٹو کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔سبکدوش ہونے والی کمیٹی نے بھی تعاون کا اظہار کیا۔ چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور تمام ممبران کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔