لندن (این این آئی) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ شکر سے بھرپور مشروبات سے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔برطانوی ٹی وی کے برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہاگیاکہ فرانس کے محققین نے اس جائزے میں شرکاء کو شکر اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کے علاوہ تازہ پھلوں کے رس پلا کر ان کی طبی جانچ کی، نو سال کے عرصے کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ روزانہ ایک سو ملی لیٹر شوگر ڈرنکس پینے سے سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھارہ فیصد بڑھ جاتا ہے۔