نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل صرف ریاست آسام تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ پورے ملک کیلئے ہے ۔ حکومت آسام سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے عوام کی شناخت، ثقافت کے تحفظ ، علاقے میں امن و مان برقرار رکھنے اور ترقیاتی کاموں کیلئے پرعزم ہے ۔ لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد ہڑتال اور حالات خراب ہونے پر ایوان میں بیان دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا حکومت کو آسام ،تریپورہ اور میگھالیہ میں تشدد کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن اب حالات قابو میں ہیں، مرکزی حکومت اس معاملے میں ریاستی حکومتوں کیساتھ ہے ،میں ریاستی وزرائے اعلیٰ کیساتھ اجلاس بھی کروں گا۔