شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے بہترین کارکردگی ا پرپولیس فورس کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔ ڈی پی او نے عوامی شکایت کے فوری تدارک ، رشوت کے خاتمہ اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو مربوط بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں جبکہ مقدمات کی تفتیش کے دوران اٹھنے والے اخراجات کی مد میں 13لاکھ روپے کی رقم کے چیک ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل سمیت تفتیشی افسران کے سپرد کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد غازی صلاح الدین نے کہا کہ پولیس انویسٹی گیشن کا معیار بہتر بنانے پر تفتیشی افسران شاباش کے حقدار ہیں ۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔