شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ رنجیت موٹروے شیخوپورہ انٹرچینج پر بس اور دو مزدا ٹرکوں کے درمیان تصادم حادثہ کہ نتیجہ میں 5 افراد زخمی ،ڈائیو بس اسلام آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ شیخوپورہ انٹرچینج پر سواریاں اتارنے کیلئے موٹروے پر ہی بریک لگا دی جس سے پیچھے آنے والے فروٹ سے لدے مزدا ٹرک یکے بعد دیگرے بس کے ساتھ ٹکرا گئے جس سے دونوں مزدوں میں سوار ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہو گئے زخمیوں میں جاوید خان ولد عقلمند 40 سال مینگورہ سوات، اظہر عثمان ولد برکت علی40 سال مینگورہ سوات اور رسول خان ولد عیسی خان 80 سال مردان شامل ہیں ،۔