شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جبکہ دوران آپریشن دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہو گئے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف وہ کامیابیاں حاصل کیں‘ دنیا جن کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے بدامنی کے شکار شمالی وزیرستان میں قیام امن کو ممکن بنایا ہے لیکن ملک دشمن عناصر کو ان علاقوں میں امن ایک آنکھ نہیں بھاتا اور اپنے بہی خواہوں اور سہولت کاروں کے ذریعے امن کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیںجس میں غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہے۔ دہشت گردوں کی ان مذموم کارروائیوں سے مایوسی عیاں ہوتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کے عزئم کو ناکام بنانے میں کامیابی سے آپریشن کر رہی ہیں جس کے لیے انہیں تمام قوم کی حمایت حاصل ہے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ان علاقوں سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔