منڈی عثمان والا (نمائندہ92نیوز) عثمان والا وگردونواح میں چوری ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ نہ رک سکا مہالم بی آر بی نہر پل پر ڈاکوؤں نے تاجر سمیت چار افراد سے نقدی موبائل فونز شامکوٹ کے شبیر سے قلعہ داؤ کے کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے نقدی اور موبائل فون نواحی گاؤں بھاگو کے آرائیاں ریلوے پھاٹک کے پاس ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر نو افراد سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کل کے رہاشی یٰسین اور مرلے کے رہاشی یونس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ۔