لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بہو نیہا ملک نے شوہر سلمان فیصل سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔انہوں نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں طلاق کے حوالے سے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے دوبارہ ملنے کے حوالے سے سوال کررہے ہیں تو یہ بات میں واضح کردوں کہ ہم کبھی علیحدہ ہی نہیں ہوئے تھے ۔ الحمداللہ ہم شادی شدہ ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے ۔نیہا ملک نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہماری خوشحال، کامیاب اور خوشیوں بھری زندگی کیلئے دعا کیا کریں۔