لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ،این این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف گزشتہ روز نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوئے ۔ نیب لاہور نے ان کو گزشتہ روز صبح 11 بجے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کیا تھا ۔ دوسری جانب خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں اﷲ دتہ ہیرا نیب لاہور میں پیش ہوگئے ۔ان سمیت دیگر افراد کیخلاف سکیم میں شہریوں کو مالکانہ حقوق پر پلاٹ اور مکان نہ دینے کا کیس چل رہا ہے ۔