لاہور (کلچرل رپورٹر ) اداکارہ ریما خان کا عالمی وبا کورونا کے حوالے سے کہنا ہے کہ صرف چند روز کی بات ہے اُس کے بعد آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی۔ انہوں نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے شاعری بھی پڑھی جس میں اُنہوں نے لوگوں کو اُمید دلائی کہ جلد ہی اچھے دن آئیں گے اور ہم اِس مشکل دور سے گزر جائیں گے ۔