لاہور(نامہ نگار خصوصی)سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوارن سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی عدالت تھانہ نصیر آباد پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ،دونوں سٹارز نے قیمتی اشیاچوری کی ہیں ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے دوان سماعت اپنی رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ دونوں سٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں، دونوں سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا۔چوری کا دونوں کے خلاف الزام بے بنیاد ہے ایسا واقعہ نہیں ہوا۔