موغادیشو ( آن لائن ) صومالیہ کے دارالحکومت کے نواح میں فوجی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی،حادثے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ موغادیشو نواحی جنوبی علاقہ لوئر شبیلے کے شہر افگوئے جانے والی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی جو گزشتہ رات کو اس وقت سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا کر پھٹ گئی جب وہ علاقے سے متعدد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔بم پھٹنے سے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو ئے ہیں۔