تہران(آئی این پی)تہران کے سیکنڈ کماڈر حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ’’صہیونسٹ انتظامیہ ‘‘کبھی بھی فاتح نہیں ہو سکتی۔ایران اسرائیل سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہے ۔حزب اﷲ ہی اسرائیل کے خاتمے کے لئے کافی ہے ۔امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں 7ٹریلین ڈالر جھونک کر بھی حزیمت اٹھائی۔ ایرانی پاسداران ِ انقلاب کے سیکنڈ کمانڈر حسین سلامی کا کہنا ہے کہ " صہیونسٹ انتظامیہ" کبھی بھی جیت نہیں سکتی ۔سلامی نے کہا کہ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کو بحیرہ روم میں تیراکی کے تجربات کی تجویز پیش کرتا ہوں کیونکہ اسرائیل کبھی بھی فتح حاصل نہیں کرسکتا۔