لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کا ترکی میں ’’ارطغرل غازی ‘‘کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے اس ضمن میں شہرہ آفاق تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار عبدالرحمٰن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف تصاویر شیئر کیں ، پہلی تصویر میں اْن کے ساتھ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ریما خان اور سعدیہ خان موجود ہیں، مذکورہ تصویر میں ارطغرل غازی کی پروڈکشن ٹیم بھی موجود ہے جبکہ یہ تمام لوگ استنبول کے کسی ہوٹل میں کھانے کھا رہے ہیں ۔