لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وفاقی کالونی، این ڈی اسلامیہ سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول سنگھ پورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سکولوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کیااور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت بچوں نے سکولوں میں پودے بھی لگائے ۔بچوں کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے آگاہ کیا گیا اورکلین اینڈ گرین مہم کے تحت ہینڈ واش کی سرگرمی بھی کروائی گئی۔سکول انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی کلین اینڈ گرین مہم کو سراہا۔