واشنگٹن (آن لائن) امر یکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان تنازع کے حل کے سلسلے میں مستقبل میں افغانستان میں کسی بھی قسم کا معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں جنرل جوزف ووٹل نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سکیو رٹی معاونت ختم کئے جانے کے باوجود پاکستان اور امر یکہ کے درمیان چند فوجی تعاون کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں امریکی محکمہ خارجہ میں موجود لوگوں کی حمایت بھی شامل ہے ۔