کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7 طالبان ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالسلام افغان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلع پل ساہ پر واقع ایک سکیورٹی فورس کی چوکی پر حملہ کرنے جا رہے جنگجوؤں کو روک دیا۔ جھڑپ میں طالبان کمانڈر مولوی شبیر سمیت 7 جنگجو مارے گئے اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔