لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیرِاہتمام معروف گلوکار طاہر مہدی کے ساتھ ایک محفلِ سماع کا اہتمام کیا گیاجس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طاہر مہدی و ہمنوا نے صوفیانہ کلام اور قوالیاں پیش کرکے سامعین سے خوب داد سمیٹی۔ مداحوں کی طرف سے انہیں پھولوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے ۔