مکرمی !پرائمری سکول کے طلبا کے لئے چلڈرن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جسے عرف عام میں " ب فارم " کہا جاتا ہے کو سکول آفس میں جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان دنوں نادرا رجسٹرزیشن دفاتر میں ب فارم کے حصول کے لئے بچوں کے والدین کی سینکڑوں کی تعداد میں بھیڑلگ رہی ہے جو کہ کورونا وائرس کے دنوں میں باعث تشویش ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ پریشانی کے عالم میں والدین دفتر کھلنے کے اوقات سے ڈیڑھ دو گھنٹے قبلہی گیٹ پر قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں اساتذہ کی طرف سے ب فارم جلد جمع کروانے کے دباؤ کی وجہ سے والدین سخت بپریشانی میں مبتلا ہیں ۔توجہ طلب بات یہ ہے کہ جب ب فارم کی تصدیق یونین کونسل کا سرٹیفکیٹ اور والدین بھی کر رہے ہوتے ہیں تو پھر والدین کو دوسروں سے تصدیق میں خوار کرنا کیوں ضروری مقصود ہے حکمران اکثر ایسے فیصلے اچانک ہی کر دیتے ہیں کہ غریب عوام کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔اگر حکومت کی منشا تعلیم کو عام کرنا ہے تو ب فارم کو شہریوں کو فری دیا جائے اور اسے سکولوں میں جمع کروانے کی میعاد کو بڑھایا جائے ۔ (زاہد رؤف کمبوہ گوجرہ)
طلبا کیلئے ب فارم کو فری اور جمع کروانے کا وقت بڑھایا جائے
جمعه 04 دسمبر 2020ء

آج کے کالم
/p>
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں جمعه 04 دسمبر 2020ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء