اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طلبہ ملک کا روشن مستقبل ہیں، اعلیٰ تعلیم اور محنت سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ایک بیان میں چینی سفیر نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے متعد منصوبے مکمل ہوئے ، پرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ مل کر اکنامک زون بنائیں گے ۔