اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے عاطف بخاری کے بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کی تعیناتی کی منظوری 20 مارچ کو دی تھی انکا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کا ذاتی وجوہات کے باعث دیا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈیڑھ سال میں سرمایہ کاری بورڈ کے تین چیئر مین مستعفی ہوچکے ہیں، زبیر گیلانی دو ہفتے پہلے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل ہارون شریف اور نعیم زمیندار بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔