ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم’’ براہمسترا‘‘ کی دوبارہ عکسبندی کے لئے بلغاریہ پہنچ گئیں۔عالیہ بھٹ فلم گلی بوائے کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد فلم براہمسترا کی دوبارہ عکسبندی کے لئے بلغاریہ پہنچ گئی ہیں اور فارغ اوقات میں کتاب پڑھتی ہیں جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، فلم میں عالیہ کے ساتھ اداکار رنبیر کپور اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔