ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے جلد ہی ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔ان دنوں اپنی فلم ’کلنک ‘کی تشہیری مہم کے سلسلے میں مصروف عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈفلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہ کسی نئی انڈسٹری میں داخل ہونا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن میں جلد ہی ہالی ووڈ میں کام کرنے کی اُمید کرتی ہوں۔ہالی ووڈ ایک مکمل نئی انڈسٹری ہے جس میں کام کرنا بالکل بھی آسان نہیں ہے ۔