لاہور(نیٹ نیوز) شوہر کی رہائی کے بعد معروف ڈیزائنر ماریہ بی اور ان کے شوہر کی جانب سے 19منٹ سے زائد کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ عمران خان اور پاک فوج کی شکر گزار ہیں جبکہ پولیس کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ویڈیو میں ماریہ بی اور ان کے شوہر نے اس تمام معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پر بے بنیاد الزام لگا کر رات 12 بجے پولیس نے چھاپہ مار کر طاہر سعید کو گرفتار کیا، ملازم کو انہوں نے احتیاطی تدابیر اور سیلف آئسولیشن کے حوالے سے تمام تر تاکید کر کے گھر بھجوایا، ملازم کو انہوں نے تنخواہ اور اضافی رقم تھمائی اور ملازم کی خواہش پر پرائیویٹ گاڑی میں گھر بھیجا ،ہماری پوری فیملی نے کرونا ٹیسٹ کر ا ئے ہیں جو منفی ہیں۔دوسری جانب ڈیزائنر کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔