کراچی(نیٹ نیوز) مفتی تقی عثمانی نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیئے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ٹویٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایا پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق، لیکن افسوس کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے فوراً اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا۔انہوں نے کہا اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور ان کے شوہر (وزیراعظم) ریاست مدینہ کے داعی کیا، وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لیں گے ؟۔