لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر اپنے زخمی ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خبردار کر دیا ہے ۔عثمان مختار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اس تصویر میں عثمان مختار کا ہاتھ زخمی ہے جو کہ اُنہوں نے خود ایک ڈرامے کا سین عکس بند کرواتے ہوئے الماری پر مکا مار کر کیا ہے ۔عثمان مختار نے ڈرامے کا سین اور اپنے زخمی ہاتھ کی تصویروں کا کولاج بنا کر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ایک دوستوں والا مشورہ ہے ، غصے میں دیواروں، الماریوں یا کسی بھی سخت سطح پر مکا نہ ماریں۔