صنعائ(این این آئی)یمن کے مسلح حوثی قبائل کے زیر انتظام ایک نام نہاد عدالت نے 30 دانشوروں، ٹریڈ یونین عہدیداروں اور تبلیغی علماء کو مبینہ طور پرعرب اتحاد کے لئے جاسوسی کی پاداش میں سزائے موت سنادی۔ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا باغیوں کے زیر نگین دارلحکومت صنعاء کی ایک فوجداری عدالت میں 36 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔