کراچی (کلچرل رپورٹر) ماڈل عروج شمیم نے ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری بھی شروع کردی۔ کراچی میں بننے والے ایک ڈرامے میں اپنی کام عکس بند کروادیا۔ نمائندہ 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عروج کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میری پہچان ہے میرا سارا فوکس ماڈلنگ پر ہی ہے ۔ لیکن مستبقل میں ڈرامہ انڈسٹری کی طرف جانے کی خواہش ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کے بہت مواقع موجود ہیں اگر آپ کے اندر ٹیلنٹ ہے تو آپ انڈسٹری میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں البتہ سفارش پر آنے والے زیادہ دیر نہیں ٹہر سکتے ۔ آپ کی پرفارمنس ہی آپ کی سب سے بڑی سفارش ہوتی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں موجود کالی بھیٹروں کا صفایا کرنا ضروری ہے ایسے گھٹیا لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا بیشتر ٹیلنٹ گھر بیٹھنے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔