جہانیاں(آن لائن)عظیم باکسر محمد علی کلے کی چوتھی برسی منائی جائیگی۔ اس موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا، محمد علی کلے 3جون 2016کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ وہ 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر انہوں نے اسلام قبول کیا، انہوں نے چار شادیاں کیں۔ باکسر محمد علی نے 1960میں اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔انہوں نے 1988 میں پاکستان کا دورہ کیاتھا، اس دوران انہوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی ۔