لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مفکر پاکستان ، حکیم الامت ، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 142واں یوم پیدائش کل 9نومبر کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائیگا ، مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر ہو گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی، ملک بھر کی تمام مساجد میں قرآن خوانی کی جائیگی ، وطن عزیز کی سلامتی ، غربت ، جہالت ، بے روز گاری ، مہنگائی کے خاتمہ ، انتہا پسندی ، دہشت گردی سے نجات ،قومی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی، ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکرے ، مباحثے ، تقریری مقابلے ، بیت بازی کے پروگرامات بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔