لاہور(نامہ نگارخصوصی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالرحمان یوسف نے گلوکارہ میشا شفیع وغیرہ کیخلاف گلوکارعلی ظفر کی درخواست پر سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت12اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے ہیں، مقدمہ کے چالان کے مطابق ملزمان عفت عمر ،لینا غنی ،فریحہ ایوب ،علی گل ، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں۔