اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کو اپنا سپیشل اسسٹنٹ مقرر کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نوجوان کارکن رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی افئیرز کے سلسلے میں اپناسپیشل اسسٹنٹ لگادیا ہے ۔