شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان کوقائد اعظم کے خوابوں کے مطابق تعبیر کرنے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہ ہے مگر انہوں نے خود ہی سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر ملک کے اندر مخاصمت، مخالفت اورسیاسی انارکی فضاء پیدا کردی ہے ۔