کراچی(شوبز ڈیسک) کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے عمر شریف نے اپنی 66 ویں سالگرہ ٹی وی میزبان ندا یاسر اور یاسر نواز کے ہمراہ ایک ہوٹل میں منائی۔عمر شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک غبارے اور بینر لگایا گیا، جس میں ’لیجنڈ عمر شریف کو سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا تھا۔ندا یاسر نے عمر شریف کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جسے عمر شریف کے چاہنے والے پسند کررہے ہیں۔ عمر شریف19 اپریل 1955 کو کراچی میں پیداہوئے۔ عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔