کوٹلی لوہاراں(نمائندہ92نیوز)عورتوں پر تشدد واقعہ ،تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس تشدد میں ملوث اہلکار معطل،گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ کوٹلی لوہاراں کے اے ایس آئی نوید ارشد باجوہ اور شاہد گھمن کو مسیح برادری کی عورتوں کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے پر معطل کیا گیا۔ اے ایس آئی نوید ارشد باجوہ شاہد گمن نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ پکا گڑھا میں مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا ملزم کے نہ ملنے پر گھر کی عورتوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئے ۔