لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )عید قربان پر شہرمیں ایل ڈبلیو ایم سی ،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ادارے متحرک رہے شہر کے کئی علاقوں سے بروقت الائشیں اور کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا اورڈمپنگ سائٹ پر لے جاکر ان کو ٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بعض اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا۔ علاو ہ ازیں ریلوے کالونیز بھی میں صفائی کی صورتحال ابتر رہی ۔شہر میں صفائی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بتایا گیا کہ عید پر مجموعی طور پر33239 ٹن سے زائد آلائیشیں اکٹھی کرکے تلف کیاگیا۔ چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیر اعلی کی جانب سے کامیاب عید صفائی آپریشن کرنے پر 17 دن کی تنخواہ بو نس دینے کے اعلان کی تصدیق کی گئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر زونل آفیسر زون 22،عاصم بخاری، زونل آفیسر زون 12سمیت یونین کونسل 71اور 216کے سوپر وائز کو معطل کیا گیا۔