لاہور(وقائع نگار) پاکستان پوسٹ نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے دنو ں میں ضرورت مندوں کے گھر وں پر ادویات اور مٹھائی ڈلیور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لیے شہر مشہور فارمیسی اور مٹھائی کی چین کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب خواجہ عمران رضا کی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کی ٹیم نے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنر ل شاہد جاوید ملک کی سربراہی میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی ، اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 30 ڈاکیوں پر مشتمل ایک خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ضرورت مند لوگوں کی دہلیز پر سروسز مہیا کرے گا۔لوگوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے اورلوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ 03234982049 پر رابطہ کر سکتے ہیں یہ ڈیلوری 24گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔ٹیموں کو موٹر سائیکلز، باسکٹ، ماسک اور سینٹائزرز بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں ، یہ سروس لاہور میں عید کے دنو ں میں بھی جاری رہے گی۔