مکرمی !پاکستان میں وفاقی محتسب ایک ایسا ادارہ ہے جہاں عام پاکستانیوں کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جاتا ہے، شکایت گزار کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوتا اور اسے گھر بیٹھے انصاف مل جاتا ہے ۔وفاقی محتسب کے قیام کابنیادی مقصد وفاقی حکومت کے اداروں کے خلاف بد انتظامی کی شکایات کا ازالہ کرنا اور عام شہریوں کو مفت انصاف فراہم کرنا ہے،اسے آپ غریبوں کی عدالت بھی کہہ سکتے ہیں۔معاشرے کے وہ افراد جن کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ عدالتوں اور وکلاء کے بھاری اخراجات برداشت کرسکتے ہیں، ایسے لوگ سادہ کاغذ پر ایک درخواست لکھ کر وفاقی محتسب کو بھجوادیں تو اس پر کارروائی شروع ہوجاتی ہے۔ پاکستانیوں سے متعلق چودہ سر کاری محکموں کے افسران چو بیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور مسافروں کی شکا یات کو مو قع پر ہی حل کر دیا جاتا ہے۔ وفاقی محتسب نے پا کستان کے تمام سفا رتخا نوں کو ہد ایت کر رکھی ہے کہ پا کستان کے سفیر ہفتے میں ایک دن بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مختص کر یں اور ان کی شکایات سن کر ان کا فوراً ازالہ کریں۔ (سید عارف نوناری لاہور)