لاہور (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی ہائی کمیشن اور کنئیرڈ کالج برائے خواتین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد سے لاہور میں لڑکیوں کے لئے ایک کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔گرلز کپ2019 میں چھ سکولوں اور کھیلوں کے اداروں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں شامل تھیں‘پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن نے شرکت پر سکولوں کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر ایڈمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو آنا چاہئے تاہم آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا بورڈ نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھا تھاجبکہ اس سال شین واٹسن بھی پاکستان آئے ہیں۔