لاہور ( پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق میڈیکل ایجوکیشن ریسرچ کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اورسکاٹ لینڈ و برطانیہ کے طبی ماہرین کے درمیان قرار دادمفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے تحت ڈاکٹرز اورجونیئر کنسلٹنٹ کے تبادلے بیرون ملک ٹریننگ ریسرچ کلچر کے فروغ اورطبی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات پر معاونت کی جائے گی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے ڈائریکٹرجنرل برائے نیشنل ہیلتھ سروسزپروفیسر محمود عادل، انگلینڈ کے پروفیسر آف پبلک ہیلتھ پال جونسن،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ پروفیسر عبدالرزاق اوردیگرنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلرنے پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور میڈیکل ریسرچ کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔معالجین کے غیر ملکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان نے کہا کہ سکاٹ لینڈ اوربرطانیہ کامیڈیکل ایجوکیشن ریسرچ کیلئے تعاون خوش آئند اورقابل تحسین عمل ہے ۔