پیرس (سپورٹس ڈیسک)اکیسویں فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بلجیم کی مضبوط ٹیم کے خلاف ایک زیرو سے فتح سمیٹ کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تو اس خوشی کی خبر نے تو جیسے فرانسیسی شہریوں میں جوش وخروش کا طوفان بھر دیا، شہری رات بھر خوشی سے سڑکوں پر جھومتے گاتے اور ناچتے رہے ۔ان منچلوں نے فرانس کے مختلف شہروں میں ساری رات جی بھر کر جشن منایا اورفائنل میں جیت کے لئے بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ 2دہائی بعد ٹرافی کو گھر لائیں گے۔