اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پی پی رہنما فریال تالپور کا 20 جولائی تک راہداری ریمانڈ منظورکرکے کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا آپ کے سندھ اسمبلی سے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں کیا آپ جانا چاہتی ہیں۔ فریال تالپور نے کہا میں اجلاس میں شریک ہونا چاہتی ہوں۔نیب کے تفتیشی افسر نے کہا 22 جولائی کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمہ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کرنا ہے ۔فریال تالپورجعلی اکاونٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔