پیرس ( نیٹ نیوز ) فرانسیسی سینٹ نے ڈیجیٹل ٹیکس کے قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ اس قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی ان تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا، جو فرانس میں سالانہ کم از کم 25لین یورو کا کاروبار کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اگر عالمی سطح پر کسی ڈیجیٹل کمپنی کا کاروباری حجم 750لین ڈالر ہے تو اسے بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔ امر یکہ نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزو ن اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔