لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹس کے لیے میڈیا پروٹوکولز کا بھی اعلان کردیا۔ کوویڈ19 کی بدلتی صورتحال کے باعث ان پروٹوکولز میں آخری وقت پر تبدیلی کی جاسکے گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹس کے صرف چار ٹیسٹ وینیوز پرشیڈول میچوں کے لیے میڈیا ایکریڈیشن دے گا۔ ان وینیوز میں قذافی سٹیڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان شامل ہیں۔