اسلام آباد(آن لائن) مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11ماہ کے دوران فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 16.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان)پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار فرنیچرز آئٹمز برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 401 ملین روپے رہی۔