کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی آل رائونڈر یووراج سنگھ کو شاندار کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کی۔سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ حیران کن بیٹسمین اور شاندار فیلڈر تھے ۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آپ کی کرکٹ میچز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہت متاثر کن ہے ، ہم دونوں نے اچھا وقت گزارا۔لالا نے یووراج کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے ۔