کراچی (کلچرل رپورٹر) فیشن ڈیزائنر وردہ خان نے بیرون ممالک سے بیوٹی ایکسپرٹ کا بھی کورس کرلیا جلد اپنا اسٹوڈیو کھولنے جارہی ہیں جس میں بوتیک کے ساتھ سیلون بھی ہوگا۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وردہ خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے فیشن انڈسٹری سے منسلک ہوں البتہ اب خواہش ہے کہ بناؤ سنگھار کی جو تربیت بیرون ملک سے لی ہے اسکو یہاں پر کام میں لاؤں میرا ارادہ ہے کہ ایک ایسا مفنرد فیشن اسٹوڈیو قائم کروں جس میں خواتین کو تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے میسئر ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائی تھی جس کا بہت عمدہ رسپانس ملا ہے مزید موسم سرما کی کلیکشن تیار کررہی ہوں جس کو فیشن ایونٹ میں پیش کروں گی۔