فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد میں دس سالہ ملازم کو کباڑیے نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سریے کے وار کرکے قتل کر دیا ، مقتول کے ورثا نے الائیڈ ہسپتال کے سامنے مقتول کی لاش کو سڑک پر رکھتے ہو ئے شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطا بق غلام آ باد کا رہائشی مقتول دس سالہ بچہ امام بار گاہ میں کباڑ کا کارو بار کر نے والے اکرام کے پاس ملازمت کرتا ہے جس نے گذشتہ روز اسکو زیادتی کا نشانہ بنایا اور سریوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کر نے کے بعد گودام کے نواح میں پھینک کر فرار ہو گئے ، مضروب کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ورثاء نے روڈ کو بلاک کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی ہے ، موقع پر آ نے والے ایس پی لائلپور ٹاؤن نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا ہے ۔