ملتان(سپیشل رپورٹر)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود اہم پیغام میں کہا ہے کہ کسان اپنی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ ضرور کریںسفید مکھی کے 4-5فی پتہ بچہ اور بالغ نظر آنے پر) اسپائرو ٹیٹرامیٹ 125ملی لیٹر + 250ملی لیٹر بائیوپاور( یا پائرپر اکسیفین400ملی لیٹریا بیپر وفیزن 600گرام یا فلونیکامیڈ80گرام یا ڈایا فینتھوران 200ملی لیٹر 120 لیٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑکے حساب سے سپرے کریں جبکہ سبز تیلہ کے حملہ کی صورت میں کپاس کے کاشتکار فلو نیکامیڈ60گرام یا ) فیپرونل + امیڈا کلوپریڈ( 60 گرام یا نائٹن پائرم بحساب200ملی لیٹر یا ڈائی نوٹیفرون100ملی لیٹر زہریں100-120لیٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔