کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ و نوحہ خواں فضا علی نے محرم الحرام کے حوالے سے نیا البم ریلیز کر دیا۔ نئے البم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا ہے کہ چودہ سو سال گزرجانے کے بعد بھی غم حسین آج بھی زندہ ہے ، محرم الحرام میں مجالس و نوحہ خوانی خاص اہتمام کرتی ہوں ۔اس سال محرم الحرام میں نئے نوحہ اور مرثیوں پر مشتمل البم ریلیز کیا ہے جس میں شہید کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ محرم کو تمام عالم اسلام انتہائی عقیدت و احترام سے مناتا ہے ہم سب کو نواسہ رسول کی عظیم قربانیوں کو ہر وقت یاد رکھنا ہے ، جس کی وجہ سے آج دنیا میں اسلام زندہ ہے ۔ اپنے کام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محرم کے بعد کچھ نئے پروجیکٹس ہیں جن پر کام شروع ہوچکا تھا البتہ محرم کے بعد دوبارہ ان پروجیکٹس کو فائنل کرکے ریلیز کروں گی۔